ہری پور تھانہ بیڑ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد قتل

ہری پور: تھانہ بیڑ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد قتل ہو گئے ، ۔باپ بیٹے کو مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا ، مقتول زرین ولد فضلداد اوروقار ولد زرین کوکلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا ، زوجہ زرین کو شدید زخمی کیا گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، تھانہ۔بیڑ کی پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ میں سرچ اپریشن جاری ہے۔ بیڑکی پولیس نے موقع پر جا کر دونوں لاشوں کو اور شدید زخمی خاتون کو ہری پور ٹرامہ سنٹر منتقل کیا ،

ترامہ سنٹر میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر دریافت جاری ہے ۔زرائع کے مطابق مقتولین نہائت غریب فیملی کے ہیں اور آبادی سے دور رہائش پزیر ہیں۔اور یہ واقعہ مبینہ خاندانی دشمنی کا ہوسکتا ہے