pic 1560007436 2

شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اجمل وزیر صاحب کو عہدے سے ہٹایا گیا- معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش

پشاور: معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ آڈیو لیک ہونے پر وزیراعلی نے بروقت اور واضح نوٹس لیا.

کامران بنگش نے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اجمل وزیر صاحب کو عہدے سے ہٹایا گیا،مبینہ آڈیو کی فرانزک تجزیہ لیا جائے گا، اگر اجمل وزیر بے گناہ ثابت ہوئے تو دوبارہ ٹیم کا حصہ ہونگے،وزیراعلی نے چیف سیکرٹری کو اعلی سطحی انکوائری مقرر کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے مجھ سے منسوب دیگر خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ اُن کو سرکاری موقف نہ سمجھا جائے.

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب