pia 3

پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلیے پروازیں شروع

ویب ڈیسک: ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلیے پروازیں روانہ ہورہی ہیں،تمام مسافروں کو پروازسے قبل مختص کردہ لیباریٹری سے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا ،مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لیے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول لازم ہے.

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے،متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کے خواہشمند آن لائن مطلوبہ اجازت نامہ لے سکتے ہیں،ٹکٹوں کی فروخت ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں.

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ