1399197420 5105

چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے یونٹ کا ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا منفرد ریکارڈ

ایٹمی بجلی کے شعبہ میں اٹامک انرجی کمیشن کا ایک اور کارنامہ، چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 2 نے ایک سال تسلسل سے بجلی کی فراہمی کا رکارڈ برابر کردیا۔

چند روز قبل ہی چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 4 (C-4)نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا۔ پلانٹ نے ایک سال مسلسل آپریشنل ہونے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ملک میں قائم بجلی کے حصول کے دیگر ذرائع میں سے کسی بھی پاور پلانٹ نے اب تک یہ سنگ میل عبور نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن محمد نعیم نے اس موقع پر کہا کہ س تاریخی سنگِ میل کا حصول، ہمارے نیوکلئیر پاور پلانٹ کے سائنسدان، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی محنت اور جانفشانی کی بدولت ممکن ہوا ۔اس سلسلے میں حکومت، ایس پی ڈی اور این ٹی ڈی سی کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرِانتظام چشمہ کے مقام پر چار نیو کلیر پاور پلانٹسC-1,C-2, C-3 اور C-4 سے 1330میگا واٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے۔

چشمہ کے نیوکلیئر پاور پلانٹس سے بجلی 11 روپے 16 پیسہ فی یونٹ اوسطا پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

چیئرمین ایٹمی توانائی کمیشن جناب محمدنعیم نے ممبر پاور سعیدالرحمان صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ٹیم کی مہارت کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سیفٹی کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھتے ایٹمی توانائی کی پیداوار کا 48سال کا قابلِ قدرتجربہ موجودہے۔ K-2اورK-3 کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد انشاء اللہ مزید2200میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ پاکستان ا یٹمی توانائی کمیشن قابل بھروسہ، سستی اور ماحول دوست نیوکلیئر بجلی کی فراہمی جاری رکھے گا.