حکومت کا آسان قرض کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ ۔مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ

اسلام اباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے آسان قرض کے دائرہ کار کو بڑھانے کےلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوسکے۔

 اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت پر تھنک ٹینک کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت میں بہتری لانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

مشیر خزانہ نےکہا کہ اقتصادی ماہرین نے وزیراعظم کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو فراہم کی گئی مراعات پرعملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔

 انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو قرض فراہم کئے جائیں گے جبکہ نظام میں خامیوں کو بلکل ختم کیا جائے  گا۔