خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30,486 ہوگئی، اموات کی مجموعی تعداد 1099 ہوگئی

پشاور : خیبرپختونخوامیں کورونا صورتحال، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق ،صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1099 ہوگئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے408 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 486 ہوگئی، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 504 مریض صحت یاب، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 20762 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.