un1

سلامتی کونسل کی ترکی کے راستے شام کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کی منظوری

ویب ڈسک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ترکی سے ایک سرحدی گزرگاہ کے راستے شام کے لئے امدادی سامان کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

سلامتی کونسل نے شام کے لئے چھ سال سے جاری انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کی مدت ختم ہونے کے ایک دن بعدامدادی سامان کی فراہمی میں توسیع سے متعلق ایک قراردادکی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی
مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو


پندرہ رکنی عالمی ادارے کے بارہ رکن ملکوں نے قراردادکی حمایت کی جبکہ روس، چین اور جمہوریہ ڈومینیکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔