qamar zaman

وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، قمرزمان کائرہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت کرے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا۔پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کی حکومت کا ایک پلان بھی کامیاب نہیں ہوا ہے جس چیز پر

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

بھی وزیراعظم نے نوٹس لیا وہ قوم کے لیے عذاب بن گئی ہے چاہے وہ ادویات ہے، چینی یا آٹا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا اسٹائل مکمل طور پر جمہوری نہیں وہ کسی نیشنل اسٹیٹ کو مانتے نہیں ، ان کا تصور ٹوٹل ایک فاشسٹ کا ہے، یہ حکومت فاشسٹ ہے اور اس پر چلنا جمہوریت نہیں کہلاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رویے سے دنیا کا کوئی ملک ٹھیک نہیں ہوتا کہ فاطمہ جناح غدار ہے، بھٹو غدار ہے، پیپلز پارٹی غدار ہے یا نواز شریف، اس سے تو کوئی سوسائٹی ٹھیک نہیں ہوئی کبھی۔ رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں، ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قیادت کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ صرف پیپلز پارٹی نہیں کہہ رہی ہے بلکہ تمام اپوزیشن پارٹیز اور حکومتی اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ یہ مینجڈ الیکشن تھے۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی