بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکی سمیت 5 افراد زخمی

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کمسن لڑکی سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 11 سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا مثر دیا گیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔اس سے پہلے بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں بزرگ خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔