پشاورکے مختلف جامعات کے طلبا کا تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور :مختلف جامعات کے طلبا کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاج میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی طلبا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جس پر ان کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے،ان لائن کلاسز سے طلبا کو کوئی فائدہ نہیںہوتا ۔ان لائن کلاسز کو جلد سے جلد ختم کیا جائے،تمام طلبا یونینز کو بحال کیا جائے،طلبا کے فیسوں میں کمی جائے،مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے۔