پی ائی اے پائلٹس اور پروازوں پر یورپ کیلئے پابندی ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد:پی ائی اے پائلٹس اور پروازوں پر یورپ کیلئے پابندی ختم ہونے کا امکان ہے ،جرمنی میں پاکستانی سفیر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپی یونین ائر سیفٹی ایجنسی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران پابندی کے خاتمے کے لئے سیفٹی ایجنسی کو آئندہ 3 سے 6 ماہ کے درمیان درکار اقدامات پر عملدرآمد پر مبنی پی آئی اے ورکنگ پلان پیش کرے گی ۔سفیر کو ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایات۔