ہم جموں و کشمیر کے غیرقانونی اور ظالمانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ٹویٹس پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہےاور وہ دن دورنہیں جب کشمیری بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے غیرقانونی اور ظالمانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدا آج کے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کے بانی ہیں جن کے ورثا نے نسل در نسل آزادی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور وہ آج بھی ہندو بالادستی کے نظریے کے خلاف دلیرانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جومقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں۔