یونیورسٹی آف پشاور میں بھرتیوں پر پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور:یونیورسٹی آف پشاور میں بھرتیوں پر پابندی اور کنٹریکٹ ریونیول نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔احتجاج کی کال انٹی لیکچول فورم کی جانب سے دی گئی ہے اساتذہ کی پیوٹا ہال سے وی سی آفس تک ریلی ۔عارف خان صدر انٹیلیکچول فورم کا کہناتھا کہ حکومت بھرتیوں اور ترقیوں پر پابندی ہٹانے میں سنجیدہ نہیں ، پیوٹا نے بھی احتجاج کیا تھا حکومت نے خالی وعدوں پر ختم کروایا ، بھرتیوں اور ترقیوں پر پابندی کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید ڈیٹامانگا ہے ، حکومت پابندیاں ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ، اساتذہ کی خاطر ہم نے پیوٹا کے احتجاج میں حصہ لیا تھا ، فوری طور پر بھرتیوں اور ترقیوں پر پابندی ختم کرکے کنٹریکٹ ری نیول کیاجائے ۔