53679412 303

ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 251،625 ، اموات کی تعداد پانچ ہزار 266 ہوگئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 61 ہزار 917 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید دوہزار769 افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 51 ہزار625 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار533،پنجاب میں 87 ہزار43، خیبرپختونخوا میں 30 ہزار486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد میں14 ہزار108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار671 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 599 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران69 اموات ہوئیں جس کے بعداس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار 266 ہوگئی ہے۔