خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2افراد جاں بحق ، محکمہ صحت

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1180ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے113نئے کیسزرپورٹ ہوئے، کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33510ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 77افراد صحت یاب ہوئے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے اب تک صحت یاب 27196چکے ہیں۔

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی12 ہزار 589ہوگئی۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 639افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 افراد کی اموات ہوئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 68افراد متاثر ہوئے۔پشاور میں اب تک 9522متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے۔