Screen Shot 2020 07 27 at 5.46.03 PM

پاکستان نے کرونا وبا پر قابو پا لیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی کامیاب رہی- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے.تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا سے انتہائی کم ہلاکتیں ہوئیں.کورونا کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ کافی حد تک کم ہو چکا ہے.آج پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جہاں وباء پر قابو پالیا گیا ہے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ بھی سخت احتیاط کی ضرورت ہے.ہمارے اوپر دباؤ تھا کہ یورپ کی طرح پاکستان میں لاک ڈاؤن لگایا جائے.پاکستان کے معاشی حالات یورپ سے بالکل مختلف تھے.حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی کامیاب رہی.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں اور غربت کے شکار ملک میں مکمل کرفیو نہیں لگایا جا سکتا.بھارت میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگنےسےغربت اور بھوک بڑھ گئی.بھارت آج بھی مکمل لاک ڈاؤن کے اثرات سے نہیں نکل پا رہا.پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن لگنے سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوتا.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوڈ سپلائی کو بحال رکھنے کیلئے زرعی شعبے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی.پاکستان میں تعمیراتی شعبے کھولنے سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی معاشی مشکلات کم ہوئیں.لاک ڈاؤن کا اثر سب سے زیادہ غریب طبقے پر پڑرہا تھا.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں غریب عوام کی بھوک کےساتھ ساتھ کورونا سےبھی لڑنا تھا.احساس پروگرام کے تحت غریب اورمستحق لوگوں کا ڈیٹااکٹھا کیا گیا.احساس پروگرام کے تحت غریب اورمستحق خاندانوں کی مالی امداد کی گئی.پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے سے مخصوص علاقوں کی مشکلات پر قابو پایا گیا.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وباء کے پھیلاؤ والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی.بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن کے باوجود کیسز اور ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں.کوروناوائرس کی وباکو مکمل طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے،عجیب طر ح کے کیسزسامنے آئے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں کیسز کا گراف تیزی سے اوپر اور پاکستان میں تیزی سے نیچے آ رہا ہے.سپین میں لاک ڈاؤن کے باوجود روزانہ ہزاروں ہلاکتیں ہوئیں.عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی تو کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر احتیاط نہ کرنے سے کیسز بڑھے اور ہسپتالوں پر پریشر بڑھا.یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں.تعمیرات کے شعبے کے لئے تاریخی ریلیف پیکج دیا ہے.کیسز بڑھے تو معاشی مشکلات بڑھیں گی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران فیس ماسک پہننے پر سختی سے عمل کریں.وائرس سے بچنے کا آسان طریقہ ہے کہ عوام ماسک پہنیں.جانوروں کی خریداری کے دوران منڈیوں میں شہری ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت، شادی ہالز اور ریستوران بند ہونے سے بہت سے لوگ بے روزگار ہیں.عید اور محرم پر احتیاطی تدابیر پر عمل کر لیا تو سکول اور کالجزکھولے جا سکتے ہیں.