HEALTH CORONAVIRUSCASES

کورونا تھم گیا اموات میں 80 فیصد کمی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک میں کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اوراب تک وائرس سے متاثرہ دو لاکھ اکتالیس ہزارچھبیس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزارایک سوچھہتر افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدمتاثرہ افرادکی تعداد دولاکھ چوہترہزاردوسواناسی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی

سندھ میں ایک لاکھ18 ہزار311،پنجاب میں92ہزار73، خیبرپختونخوا میں 33ہزار 397 ، بلوچستان میں 11ہزار601، اسلام آباد میں14ہزار884،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989اورکشمیرمیں2ہزارچونتیس مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

ادھرگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزیدبیس اموات کے بعدجا ں بحق افرادکی مجموعی تعداد پانچ ہزارآٹھ سوبیالیس ہوگئی ہے جبکہ اس دوران بائیس ہزارچھپن ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔