وزیرستانیوں کے وار آن ٹیرر میں حکومت کے ساتھ قربانیاں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ائی جی ایف سی

ویب ڈسک (جنوبی وزیرستان) : ساوتھ انسپکٹر جنرل فرانٹئیر کور میجر جنرل عمربشیر نے سکاوٹس کیمپ وانا میں قبائلی مشران کیساتھ گرینڈ تعاروفی گرینڈجرگہ کا انعقاد ہوا ، چیف ملک بسم اللہ خان نے آئی جی ایف سی کو روایتی پگڑی پہنائی.

اس موقعہ پر آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ وزیرستانیوں کے وار آن ٹیرر میں حکومت کے ساتھ قربانیاں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، پاک فوج کیساتھ ملکر علاقہ ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے. وزیرستان کے لوگوں کی آمن وآمان بارے قربانیاں قابل تحسین ہیں . پاک فوج علاقہ مکین نے قربانیاں دیکر یہاں پردہشت گردوں کا خاتمہ کیا. تنائی گل کچھ ٹو ژوب روڈ پربہت جلد کام شروع کیاجائیگا ، انگورآڈہ ٹرانزٹ پوائنٹ بن جائے گا جس سے علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا.