پشاور پی ایس ایل میچز کے لیے تیار ہے، عابد مجید سیکرٹری سپورٹس

ویب ڈیسک (پشاور) :عابد مجید سیکرٹری سپورٹس کے مطا بق پشاور پی ایس ایل میچز کے لیے تیار ہے، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم جولائی تک میچز کے لیے تیار ہوگا، پی ایس ایل میچز کے لیے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کو تیار کیا جارہا ہے، نیسپاک سے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کا ڈیزائن تیار کرایا جارہا ہے،

سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ وزیراعلی کی خواہش ہے کہ چھٹے پی ایس ایل کی میزبانی ملے، عید کے بعد مرحلہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس کے مطا بق پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کی جائےگی،

اجتماعی پریکٹس اور پھر مقابلوں کی اجازت دی جائے گی، سیکرٹری سپورٹس کے مطا بق کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا حتمی فیصلہ، این سی اے سی کرے گی ۔