download 20dddd

سوشانت کی موت کو لے کرتحقیقات درست طریقے سے ہونی چاہیے ، ڈاکٹر

ویب ڈیسک : ڈاکٹر رضی نےایک لائیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایسا لگتا ہے کہ سوشانت کی موت کو لے کرتحقیقات درست طریقے سے ہونی چاہیے کیونکہ انہیں نہیں لگتا کہ سوشانت جیسا زندہ دل انسان اس طرح کا قدم اُٹھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت کی موت کے بعد اُن کی آخری فلم ‘دل بیچارہ‘ ریلیز کر دی گئی ہے، جس نے فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ’ آئی ایم ڈی بی‘ پر آن لائن ریلیز ہوتے ہی 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

یاد رہے کہ فلم دل بیچارہ کے ٹریلر نے بھی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کا ریکارڈ توڑا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی موت کو تقریباً ڈیڑھ ماہ گزرگیا ہے لیکن آج بھی اُن کے مداحوں کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ سوشانت اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، انہوں نے خودکشی کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں فلم ’ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری‘ کی شوٹنگ کے دوران سوشانت کو انفیکشن ہوگیا تھا اُس وقت اُن کا علاج ’ڈاکٹر رضی احمد‘ نے کیا تھا، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بھی اس بات پر یقین نہیں ہے کہ سوشانت خودکشی کرسکتے ہیں۔