F I A jpg 1

ایف آئی اے پشاور میں ڈیپوٹیشن پر پولیس سے کم تعلیم یافتہ اہلکاروں کا انکشاف

ویب ڈیسک (پشاور): ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلان اباد کو شکایتی مراسلہ ارسال ہوا ہے ، شکایتی مراسلہ میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے پشاور میں ان پڑھ ایف سی اہلکاروں کی سفارش پر پوسٹنگ کی گئی ہے، پشاور ایئرپورٹ پر امیگریشن میں تعینات اہلکار کمپیوٹر سے ناواقف ہیں، کمپیوٹر نالج نہ رکھنے والوں سے آفس بوائے کا کام لیا جارہا ہے ، پولیس سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے اہلکار انگلش میں آسان مضمون نہیں لکھ سکتے، کم تعلیم یافتہ اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن سے ایف آئی اے ادارے کا نام بدنام ہورہا ہے ، ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے تمام اہلکاروں واپس اپنے محکمے بھجوا دیئے جایے ، ایف آئی اے میں تعیناتی یا ڈیپوٹیشن پر آنے کے لئے پراپر مکینزم، کمپیوٹر ٹیسٹ اور کرنٹ آفیر سے واقف ہونا ضروری سمجھے، شکایت موصول ہوچکی اسکا جواب جلد دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز