EeFhN1uXgAA75eR

عازمین حج مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں

ویب ڈیسک: عازمین حج مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں۔
وہ مسجد نمرہ میں خطبہ سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

عازمین حج عرفات میں وقت گزاریں گے اور حج کی قبولیت کی دعائیں مانگیں گے اور غروب آفتاب تک ذکر اذکار میں مشغول رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس

غروب آفتاب کے بعد وہ مزدلفہ جائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد نصب شب تک عبادت میں مشغول رہیں گے۔