خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد1199 گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے98 کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34ہزار56 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں179 مریض صحت یاب۔ کے پی میں کورونا سے اب تک28ہزار629 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی12 ہزار825 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 572 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 اموات ہوئی اور 41 افراد متاثر ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 10369 فراد صحت یاب ہوئے۔