عید الاضحی کے موقع پر پشاور شہر کیلئے ٹریفک پلان ترتیب

ویب ڈیسک (پشاور): چیف ٹریفک آفیسر پشاور کے مطابق ایس پی 8 ڈی ایس پیز 7 انسپکٹرز ‘328ٹریفک آفیسرز اور 486 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سر انجام دینگے ۔شہر کے مختلف سیکٹروں میں 54 رائیڈرز اور 16 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔سٹی ٹریفک پولیس پشاور عید الاضحی کے موقع پر ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر سہولیات صلاحیتیں بروئے کار لائیگی۔عوام کو عید الاضحی کے موقع پر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔شہری عید الاضحی کے موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ،اور ان کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔شہری ٹریفک قوانین سمیت کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔