ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے او ر ملک بھر میں اب تک دولاکھ47 ہزار 177 مریض اس مرض سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید906 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 27 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ ہزار 951 ہوگئی ہے۔