198071 3928239 updates

تعمیراتی منصوبوں سے وسیع تر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی سی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں نے حکومتی تعاون کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ حکومتی اقدامات سے تعمیراتی شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ تعمیراتی منصوبوں پر 4 سے 5 ماہ میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے رہائشی منصوبے گیس، بجلی و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

اجلاس میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے نمایاں بلڈرز اور ڈویلپرز اور بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبہ کی ضرورت میں تعاون کرنے کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی میں گورنر سٹیٹ بینک کے اہم کردار کی تعریف کی۔ اجلاس میں موجود بلڈرز اور ڈویلپرز نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ موجودہ نظام سے ان کے مسائل نمٹانے میں مدد ملے گی اور زیر التواء درخواستوں کی منظوری سے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ون ونڈو سہولت کو یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی دی جائے گی۔