special assistant to kp chief minister contracts coronavirus 1587807508 8854

صوبہ بھر میں 128 تحصیلوں میں پانچ لاکھ سے زائد بیگز کی تقسیم جاری ہے۔معاون اطلاعات و بلدیات

ویب ڈیسک (پشاور ):محکمہ بلدیات کا عیدالاضحی کے حوالے سے صفائی سرگرمیاں جاری ۔معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کیہ عیدالضحی پر الائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے مخصوص بیگز تقسیم کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں 128 تحصیلوں اور ٹانز میں پانچ لاکھ سے زائد بیگز کی تقسیم جاری ہے۔ آلائشوں اور جانوروں کے فضلہ کو اِن بیگز کے ذریعے مخصوص جگہوں سے اٹھا کر تلف کیا جائے گا۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور صفائی بارے منفرد اقدامات سے اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلی نے عیدالاضحی پر صفائی اور احتیاطی تدابیر بارے نگرانی کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایز اور واٹر سینیٹیشن کمپنیز عید کے دنوں میں متحرک رہیں گی۔ عوام سے صفائی اور احتیاطی تدابیر بارے بھرپور تعاون کی امید ہے۔مذکورہ مہم قبائلی اضلاع میں بھی جاری ہے۔ سب سے پہلے عوام، پھر آرام کے ایجنڈے پر حکومت عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان