7226891441596205361

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی آج ملک کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں مذہبی جوش و جذبےکے ساتھ منائی جارہی ہے۔

آج دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی، خوشحالی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کیساتھ ہوا۔
ملک بھر کے تما م چھوٹے بڑے شہروں،قصبوں اور دیہات میں مساجد، عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر عید کے اجتماعات ہورہے ہیں ۔
علمائے کرام نےعید کے خطبے میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش
مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔