ssssss 1

پاکستان اورترکی کا باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پررابطے میں رہنے پراتفاق

ویب ڈیسک (اسلام اباد):پاکستان اورترکی نے باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پرقریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیاہے۔
وزیراعظم عمران خان اورترکی کے صدررجب طیب اردوان کے درمیان یہ اتفاق رائے ٹیلیفون پرگفتگومیں ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے متعدداہم امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے آیاصوفیہ کونمازکے لئے دوبارہ کھولنے پرترک صدرکومبارکباددی اور انہیں بتایاکہ لاکھوں لوگوں نے ٹیلی ویژن پریہ منظربراہ راست دیکھا۔
عمران خان نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان تذویراتی تعلقات باہمی اعتماد، افہام وتفہیم اورقریبی تعاون پرمبنی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے منصفانہ نصب العین کے لئے ترکی کی مسلسل حمایت کوبڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے جس کاترک صدررجب طیب اردوان نے رواں سال فروری میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ترک صدر کو ملک میں کوروناوائرس کے پھیلائوکی روک تھام سے متعلق حکومت کی حکمت عملی اورخصوصاً انسانی زندگیوں اورروزگارکے مواقع محفوظ رکھنے پرتوجہ مرکوزکرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں پاکستان اورترکی کواس سے بچائو کی دوائی تیار کرنے کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت پربھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن