Aug 01 2020 23.13.51 9900687151596282044

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 93 سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کواٹرز میں خصوصی تقریب

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ہیڈ کواٹرز راول پنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 93 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چینی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ کی سربراہی میں وفد نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

چینی ڈیفنس اتاشی نے پاکستان کے خلوص کو سراہا، جب کہ دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے قومی ترانے پر سلامی پیش کی۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چینی وفد کاخیرمقدم کیا اور پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر چینی وفد کو مبارکباد دی.