5f2909868f79b

حج کے دوران حرم شریف میں تنہا عبادت کرنیوالی خوش نصیب خاتون کی تصویر سوش پر وائرل

ویب ڈیسک :فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے ہر سال 25 لاکھ عازمین سعودی عرب جاتے ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اسے تنہائی میں عبادت کا موقع ملے مگر لوگوں کے جم غفیر میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔تاہم رواں سال کورونا کی وبا کے باعث محدود عازمین کو حج کی اجازت دینے سے کئی لوگوں کو تنہا یا انتہائی کم افراد کے ساتھ عبادت کرنے کا موقع ملا۔ایسی ہی ایک خوشنصیب خاتون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کے طواف کے دوران تنہا عبادت کرنا کا موقع ملا۔اور اس خوش قسمت خاتون کی خانہ کعبہ میں تن تنہا خدا سے دعا مانگتے ہوئے کھینچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خانہ کعبہ میں طواف کے دوران تنہا عبادت کرنے والی خاتون کی وائرل ہونے والی تصویر سب سے پہلے حرمین کے ٹوئٹر اکانٹ سے 29 جولائی کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مناسک کے آغاز کے دن شیئر کی گئی تھی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں سے خالی خانہ کعبہ کے صحن میں خاتون تنہا کھڑی اپنے رب سے دعا مانگ رہی ہیں۔مذکورہ تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر سے تنہا عبادت کرنے والی خاتون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔خیال رہے کہ رواں سال کورونا کی وبا باعث 25 لاکھ عازمین کے بجائے صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی اور تمام عازمین کا انتخاب سعودی عرب میں مقیم افراد سے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا