191107 imrankhan asiaindepth blogpost 1

پاکستان نے کامیابی کے ساتھ سعودی عرب اور ایران میں محاذ آرائی کو روکا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی محاذ آرائی روکنے کے لیے بہترین کردار ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل جاری ہے، یہ سست ضرور ہوا ہے مگر رکا نہیں ہے۔ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ہم سب کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی جس میں ہم کامیاب رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے کے دو ممالک کے درمیان عسکری ٹکراؤ کے امکان سے مشرقی وسطیٰ کے لیے بدترین حالات پیدا ہوئے۔