یوکرائن کے مشہور گلوکار کو بیوی نے قتل کرکے لاش کو فریج میں رکھ دی

ویب ڈیسک (کیف): یوکرائن کے معروف پاپ سنگر اینڈی کارٹ رائٹ کو ان کی بیوی نے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر ان ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو کر فریج میں رکھ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے معروف گلوکار 30 سالہ اینڈی کارٹ رائٹ کو ان کی اہلیہ مرینہ نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ 36 سالہ مرینہ نے شوہر کی لاش کو چاقو سے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کیا، واشنگ مشین میں دھویا اور پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش ٹکڑوں میں فریج سے ملی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کس نے کیا ہے۔ گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا وبا کے باعث گلوکار ذہنی تناو کا شکار تھے اور منشیات کا بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اینڈی کارٹ رائٹ کے مداحوں کو منشیات کے باعث ہلاکت پر افسوس ہوتا، اس شرمندگی سے بچنے کیلیے لاش کے 4 روز تک ٹکڑے ٹکڑے کیے، انہیں دھویا، نمک چھڑکا اور تھیلوں میں سی کر فریج میں رکھ دیا جب کہ لوگوں کو بتایا کہ گلوکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔