7c79fb46 d150 4ff9 a90c 3ee43f885a26

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے سے 70افراد ہلاک 3000سے زائد زخمی

ویب ڈیسک :لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے وزیرِ صحت نے درجنوں افراد کے ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکے میں شہری تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ملک کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کم ازکم 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 3000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ شہر میں بندرگاہ والے علاقے میں ہوا تاہم اس دھماکے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آئیں۔لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ ویئر ہاس میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ موجود تھا۔انھوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پیغام میں لکھا کہ میں تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مجھے اس واقعے کے ذمہ دار کا نہ پتہ چل جائے تاکہ اس کا محاسبہ کیا جائے اور بہت سخت سزا دی جائے۔اس سے قبل لبنان کے سکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس علاقے میں ہوا ہے جہاں بڑی تعداد میں بارودی مواد موجود تھا۔حکام کا الزام ہے کہ یہ مواد چھ سال سے یہاں پڑا ہوا تھا۔ملک کے صدر نے دفاعی کونسل کے اجلاس میں دو ہفتوں کے لیے دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے اور آج سیملک میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر نے 66 لاکھ ڈالر کا ایمرجنسی فنڈ بھی قائم کیا ہے۔جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دھماکے سے پہلے آگ اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد پہچائی گئی ہے اور بہت سی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ جہاں سے بھی گزر رہے تھے وہاں شیشے اور تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ تھا۔

مزید پڑھیں:  میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے