Imran Khan 13

ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں کو پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر کر دیا ہے ، وزیر اعظم عمران

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہلِ کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ اور سفاک فوجی محاصریکاسامنا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا)کو بے نقاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز کچلنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و موقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے، یومِ استحصال کے موقع پراہلِ کشمیرسے اظہارِ یکجہتی کیلئے میں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سے مخاطب ہوں گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج