ایک لاکھ زو کارڈز مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

ویب ڈسک (پشاور) : بس ریپڈ منصوبہ (بی آر ٹی) زو کارڈ کیلئے شہریوں کی دلچسپی اور جوش و خروش دیدنی تانتا بندھ گیا۔ ایک لاکھ زو کارڈز مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری۔ بی آر ٹی کے سفر کے لئے مفت کارڈ کے حصول کے لئے سٹیشنوں پر لائنیں لگ گئی زو کارڈ کے اجراءکے بعد شہریوں کی کاونٹر پر تانتا بندھ گیا ہے ہشتنگری ، گلبہار ، فردوس ، سمیت ایک درجن سے زائد بی آر ٹی سٹیشنوں پر ایک لاکھ سے زائد زو کارڈ مفت تقسیم کئے جار ہے ہیں۔

100روپے کا ٹاپ اپ بیلنس اور مفت کارڈ دینے کا مرحلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا تھا سٹیشنوں کے اندر مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے مفت کارڈ حاصل کئے یاد رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کیلئے بنائی گئی ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرانس پشاور نے شہریوں کیلئے انوکھی پیش کش متعارف کرائی۔ جس میں ایک لاکھ شہریوں کو فری فیئر کارڈ ZU کارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مفت کارڈ حاصل کرنے کیلئے 100 روپے کا ٹاپ اپ اور بائیو میٹرک تصدیق کی شرائط عائد کی گئی ہے ٹرانس پشاور کی جانب سے فری کارڈ آفر کو پہلے آئے پہلے پائے کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ جس میں پہلے ایک لاکھ افراد کو فری فئیر کارڈ دیا جائے گا جبکہ ایک بائیو میٹرک کی تصدیق پر ایک کارڈ حاصل کیا جا سکے گا۔