ملک میں کرونا وائرس کے اب انیس ہزارسات سوسترمریض ہیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد):تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اب انیس ہزارسات سوسترمریض ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والوں مریضوں کی تعداددولاکھ چھپن ہزار اٹھاون ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات سوستائیس مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس دورن مزید اکیس افراد جان کی بازی ہارگئے۔جاں بحق افرادکی مجموعی تعدادچھ ہزارپینتیس ہوگئی ہے۔