وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہونگے ، قومی رابطہ کمیٹی مختلف شعبے کھولنے سے متعلق صوبوں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کرے گی، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ، ذرائع کے مطاطق اجلاس میں سیاحت، شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور پارک کھولنے سے متعلق حتمی فیصلوں کے امکانات ہیں ۔