unnamed 43 1

بنوں واپڈا ہائیڈرو الیکٹریک ورکرز یونین کا ڈیوٹی سے بائیکاٹ اور بجلی بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک(بنوں): واپڈا ہائیڈرو الیکٹریک ورکرز یونین نے عدم تحفظ کی صورت میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ اور بجلی بند کرنے اعلان کر دیا۔بنوں۔ گزشتہ روز کوثر فتح خیل کے عوام نے دوران ڈیوٹی ایس ڈی او پر تشدد کیا پولیس کی بھی بے عزتی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کریں۔ وکلا نے کچہری پر واپڈا کے اہلکاروں کو بند کرنے کا عندیہ دیا ایسا کیا گیا تو وکلا بھی دفتر نہیں آئیں گے۔ ہمارے آفسران پانچ سو روپے گھر وصول کرنے کے احکامات واپس لیں اسی بنا پر وقوعہ رونما ہوا۔ کوثر فتح خیل اور واپڈا عملہ کے درمیان لڑائی میں ایس ڈی او سمیت دو آفراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے متحرک