جمرورد میں سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (جمرود):سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو ایک گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ۔احتجاج کی وجہ سے ایک گھنٹے کے لیے ٹریفک بند رہی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی کی جائے ۔دس سال سے عسکریت پسندی کی وجہ سے کوکی خیل قبیلے کے عوام متاثرین بن چکے ہیں۔متاثرین جمرود کا کہنا تھاکہ نکل مکانی کے بعد ہمارے گھر،کھیت و جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ۔ہمارے نقصانات کا ازالہ کرکے باعزت واپسی کی جائے ۔سایسی اتحاد نے تیراہ کوکی خیل متاثرین کی بحالی اور واپسی کے لیے ایک مہینہ سے احتجاجی کیمپ لگایا ہے۔