f1d13f5cd558af7b9eaef082c22314e0 scaled

دنیابھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک کروڑبانوے لاکھ سے تجاوزکرگئی

ویب ڈیسک: دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک کروڑبانوے لاکھ پچاس ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے سات لاکھ سترہ ہزار چھ سوچوالیس اموات ہوئی ہیں۔

وباء سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہواہے جہاں مریضوں کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد اور مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ باسٹھ ہزارآٹھ سوچارہے، اس کے بعد دوسرا بڑا متاثرہ ملک برازیل ہےجہاں انتیس لاکھ سے زائدافرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اٹھانوے ہزار چھ سوچوالیس افرادہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق

بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک اکتالیس ہزار چھ سو اڑتیس اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار

دنیابھرمیں اب تک وائرس سے متاثرہ ایک کروڑ تئیس لاکھ پچاس ہزارسے زائدافراد صحت یاب ہوئے ہیں۔