a833587700f244cfb3fb771914a0e3ef 18 1

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک (سری نگر): قابض بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔خودکشی کرنے والے اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موت کی تصدیق کردی گئی۔ خود کشی کرنے والے اہلکار کی گزشتہ ماہ میں شادی ہوئی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے 32 سالہ اہلکار کی خون میں ڈوبی ہوئی لاش ملی جب کہ اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قریب ہی موجود تھی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال خود کشی کرنے یا آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 463 ہوگئی ہے۔خودکشی کرنے والے اہلکار کے ساتھی اہلکار نے پولیس کو بیان قلم بند کراتے ہوئے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچا تو مذکورہ اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان