Imran khan 1280x720 2

وزیر اعظم عمران خان آج اہم دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کر ر ہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب اور ممبران اسمبلی وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاسنگ و تعمیرات کے اجلاس اور صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔اورصوبہ پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم راوی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم