sindh 1

خیبرپختونخوا میں کورونا کے سیریس مریضوں میں مزید کمی ریکارڈ۔گزشتہ 20 دنوں میں مریضوں میں72فیصد کمی

ویب ڈیسک (پشاور) : خیبرپختونخوا میں کورونا کے سیریس مریضوں میں مزید کمی ریکارڈہوئی ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے وینٹی لیٹرز مریضوں میں 82 فیصد کمی آئی ہے،اس وقت 283 وینٹی لیٹرز میں صرف 16 پر مریض زیر علاج ہیں۔ 267 وینٹی لیٹرز استعمال نہیں ہورہے ہیں، گزشتہ 20 دنوں میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں 72 فیصد کمی ہوئی ہے، صوبے میں کورونا کے صرف 27 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ کے مریضوں میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے،ا یچ ڈی یو میں اس وقت 76 مریض زیر علاج ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 1222 افراد جان بحق ہوئے ہیں 34 ہزار 539 متاثرہ افراد میں 31 ہزار 447 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی