بونیر میں ٹانگوں پل کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ

ویب ڈیسک (بونیر): ریسکیو 1122 کے مطابق ٹانگوں پل کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ، ابتدئی اطلاعات کے مطابق مارتونگ سے سواری آرہی تھی، ٹانگو پل کے قریب اچانک اور سپیڈنگ کی وجہ سے حادثے کا شکار، ڈاٹسن میں 10 افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے 2 ایمبولینسیز اور میڈیکل ٹیم روانہ ہوئے، حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔