خیبر پختونخوا میں تمام شعبے پیر سے کھل جائیں گے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں تعیلمی اداروں اور شادی ہال کے علاوہ باقی تمام شعبے پیر سے کھل جائیں گے، سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور اکرم اللہ خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے.
اعلامیہ کے مطابق شادی ہال اور تعیلمی اداروں کے علاوہ باقی تمام شعبوں کو پیر سے کھلنے اجازت ہو گی، متعلقہ اداروں سے اجازت کے بعد مذہبی اجتماعات کی بھی اجازت ہو گی، اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی.