عثمان ڈار کی حزب اختلاف سے قومی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی درخواست

ویب ڈیسک (اسلام آباد):امور نوجوانان کے معاون خصوصی عثما ن ڈار نے حزب اختلاف کے رہنمائوں اور ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹائیگرز فورس کے ساتھ ملک کر بہتری اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کیلئے آج تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں۔