پشاور کے علاقہ ٹھنڈی کوئی کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور کے علاقہ ٹھنڈی کوئی کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے. ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹوں سے اگ بجھانے میں مصروف رہیں. زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہ ہوسکیں. آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ تین منزلہ عمارت میں لگی اور ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد جھلسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے. آتشزدگی کے باعث 2 افراد جانحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئےہیں..