ameen aslam

آج ملک بھر میں پینتیس لاکھ پودے لگائے جائیں گے ,وزیراعظم کے مشیر امین اسلم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہاہے کہ آج ملک بھر میں پینتیس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی آج شام اسلام آباد کے علاقے کورنگ میں ایک پودا لگائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم میں گلگت بلتستان، آزادجموں وکشمیر اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبے حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ ٹائیگرفورس کے ممبران بھی مہم میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیامیں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والادنیاکاپانچواں بڑا ملک ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس پرکام کریں۔
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہاکہ اگراقدامات نہ کئے گئے تودوہزارپچاس تک پاکستان کے چھ ا ضلاع کے غیرآباد ہونے کاخدشہ ہے ۔ان اضلاع میں حیدرآباد ،سکھر،میرپورخاص، لاہور، فیصل آباد اورملتان شامل ہیں۔
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی پرقابوپانے کے حوالے سے امیدظاہرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان حتمی مدت سے پہلے دس برسوں میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی اقدامات کے اہداف حاصل کرلے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملک طارق اعوان کی کامران بنگش کیخلاف قانونی کارروائی