us

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

ویب ڈسک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر ولکن بوزکیر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج (اتوار) اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
جنرل اسمبلی کے صدر، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ان کا دورہ دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
Volkan Bozkir ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپین، سینکڑوں افراد کا غزہ جنگ متاثرین کو مختلف انداز میں خراج تحسین